کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 141٬2016 ایس ایچ او نیوسریاب پولیس تھانہ خلیل احمد بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ٬ قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ آیف آئی آر میں حملہ آور سے 4 دستی بم ٬ 2 ڈیٹونیٹرز٬ 2 کلاشنکوف ٬ ایک خود کش جیکٹ اور گولیوں کی برآمد گی کا اندراج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :