ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے کنورخالد یونس کی نظربندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے کنورخالد یونس کی نظربندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

(جاری ہے)

درخواست ایم کیو ایم لندن کی رہنماء ثروت ایڈووکیٹ نے دائر کی کہ کنورخالد یونس کو 22 اکتوبر کو پریس کلب سے گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا تھا اورقانون کے تحت نظر بندی سے پہلے نوٹس دینا ضروری تھا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گرفتاری آئین کی دفعہ 10کی خلاف ورزی ہے اس لیے کنور خالد یونس کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔