بھارتی فوج کا ورکنگ بائونڈری پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ 11گھنٹوں سے جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارتی فوج کا ورکنگ بائونڈری کے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ 11گھنٹوں سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بھاری اسلحہ سے فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ رات شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے٬بیان کے مطابق پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیاہے۔پاکستان رینجرز نے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایاجس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے٬بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 5پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :