اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو لارجر بینچ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کرینگے٬عارف علوی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو لارجر بینچ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ کے لارجر بینچ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے ٬ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے اس فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔عارف علوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :