تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحفظا ت کر دیا

عدالتی فیصلہ مفروضوں پر سنایا گیا٬جسٹس شوکت صدیقی کے حکمرانوں سے خاندانی تعلقات ہیں انہیں کیس نہیں سننا چاہئے تھا٬ شاہ محمود قریشی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے اسلام آبا دبند کرنے سے روکنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحفظا ت کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ حکومتی مفروضوں پر سنایا گیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حکمرانوں سے خاندانی تعلقات ہیں انہیں یہ کیس سننا ہی نہیں چاہئے تھا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آبا د ہائیکورٹ نے یہ کیسے تصور کر لیا کہ پی ٹی آئی اسلام آبا دبند کرنے جا رہی ہے ٬ اسلام آباد بند کرنے کے اقدامات ہم نے نہیں بلکہ حکومت نے کئے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2نومبر کو پر امن احتجاج کریگی ٬ حکومت نے پنجاب سے پولیس اور ربڑ کی گولیاں منگوائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔