سردی کے آغا زکے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)سردی کے آغا زکے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔اکتوبر کے وسط تک متعدل موسم کی بدولت انڈوں کی قیمتیں کم رہیں تاھم اکتوبر کے اواخر میں موسم کی اچانک تبدیلی سے جہاں شہریوں میں گرم کپڑوں کے استعمال نے زور پکڑا وہیں شیور انڈوں کی قیمتوں میں بھی مجموعی طور پر 10سے 14روپے تک کا اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شیور انڈے 86اور 90روپے فی درجن فروخت ہو رہے تھے تاھم گذشتہ روز عام مارکیٹ میں انڈے کی فی درجن پرچون قیمت 100سے 105روپے تک پہنچ گئی ۔