Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی طلبی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا جائے گا، ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔ حکم نامہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:13

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان  کی طلبی سے متعلق حکم نامہ جاری کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی طلبی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریری حکم نامہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا ۔ جس میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری نہیں کرے گی۔ عمران خان 31 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں اور وضاحت دیں۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں کہا گیا کہ ضلعی مجسٹریٹ دھرنے کے لیے جگہ مختص کر کے پی ٹی آئی کو آگاہ کریں۔ احتجاج محض پریڈ گراؤنڈ میں کیا جا سکتا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ احتجاج کے لیے اسلام آباد کو سیل نہ کیا جائے بلکہ احتجاج کے لیے ڈیموکریسی اور اسپیچ کارنر استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا جائے گا۔ عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے قانونی مشیر نے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کا حکم دیا تھا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :