بجلی پونے تین روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

نیپرا بجلی سستی کرنے سے متعلق آج سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی پونے تین روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی سستی کرنے سے متعلق آج سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیذریعے فی یونٹ بجلی 2روپی76پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 6روپے 43پیسے مقرر کی گئی تھی ٬تاہم بجلی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار آنے پر یہ 3روپے 67پیسے رہی۔نیپرا آج درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔۔

متعلقہ عنوان :