وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ٬نوٹیفیکیشن جاری

جلسے جلوس٬ اسلحہ لے کر چلنے اور لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا٬نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا٬ اس دوران جلسے جلوس٬ اسلحہ لے کر چلنے اور لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اگلے ماہ 2 نومبر کو پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے اور عمران خان کا مطالبہ کہ وزیراعظم نواز شریف یا تو استعفی دیں یا پھر خود کو احتساب کے سامنے پیش کردیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت دونوں ہی تیاریوں میں مصروف ہیں٬ ایک طرف پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو دھرنے کی تیاریوں کا کہہ رکھا ہے وہیں پولیس کی اسپیشل برانچ نے حکومت کو ان افراد کی فہرستیں فراہم کردی ہیں٬ جنھیں اسلام آباد کے محاصرے سے قبل گرفتار کیا جاسکتا ہے۔تاہم مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحمل سے کام لے گی اور اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے۔

متعلقہ عنوان :