جہانگیر ترینکے نوٹس کا جواب چھے ماہ قبل دیا جا چکا ۔ترجمان پنجاب حکومت

جواب 29مئی کو کوریئر سے بھیجا گیا ٬ دوبارہ جواب مانگنا ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔سید زعیم حسین قادری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب چھے ماہ قبل دیا جا چکا ہے ۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تمام روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹس کا جواب 29مئی کو کوریئر سے بھیجا گیا جو ان کے وکیل نے وصول کیا ۔نوٹس کے جواب کی وصولی کے ثبوت موجود ہیں۔ ایک ہی نوٹس کا دوبارہ جواب مانگنا ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تمام روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے ۔

متعلقہ عنوان :