نیب نے ملتان میں پٹواریوں کے صدر محمد افضل کو حراست میں لے لیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) نیب حکام ملتان نے ملتان میں پٹواریوں کے صدر محمد افضل کو حراست میں لے کر اس کی نشاندہی پر اس کی والدہ اور بھائی کے نام پر خریدی گئی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد کا سراغ لگا لیا ہے اور ابھی مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

نیب نے ملتان ٬ بہاولپور ٬ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پٹواریوں سے لے کر اعلی افسران تک کی کرپشن کا سراغ لگانے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیب پر اعتماد کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین اور پرائیوٹ افراد کی نشاندہی کریں ۔نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :