بھارتی ماڈل عرشی خان کو فحاشی کا کاروبار چلانے پر گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:31

بھارتی ماڈل عرشی خان کو فحاشی کا کاروبار چلانے پر گرفتار کر لیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارتی ماڈل عرشی خان کو فخاشی کا کاروبار چلانے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کرکٹر شاہد آفریدی کی والہانہ حمایت کرنے والی بھارتی ماڈل عرشی خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ انہیں فخاشی کا کاروبار چلانے کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

عرشی خان کو بھارتی شہر پونے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان پر مقدمہ درج کر کے بحالی کے مرکز منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اداکارہ 2 دن قبل پونے پہنچی تھیں جہاں وہ فائیو سٹار ہوٹل سے جنسی کاروبار کرنے والے گروہ کو چلارہی تھیں٬ اداکارہ کو مخبروں کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں بحالی کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :