ورکنگ باؤندڑی پربھارت کی11 گھنٹے گولہ باری اورفائرنگ٬ 5 افراد زخمی

پاکستان کا بھی بھرپورجواب۔پاکستانی رینجرز نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا٬ آئی ایس پی آر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑ سیکٹرکے علاقے ہارپرآباد میں فائرنگ 11 گھنٹے تک جاری رہی جس کا پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑسیکٹر کے علاقہ ہارپر آباد میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ 11 گھنٹے جاری رہی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی جارحیت اوربلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان رینجرزنے کا بھرپورجواب دیا جب کہ پاکستانی جوابی فائرنگ سے دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اوردشمن کی صفوں میں خاموشی چھاگئی جب کہ پاکستانی رینجرزنے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اوربلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔۔