کراچی: بالکنی گرنے سے 3 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکل تباہ٬ ایک شخص زخمی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بالکنی کا ایک حصہ گرنے سے تین گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل تباہ ہوگئیں جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈیفنس کے توحید کمرشل میں ایک رہائشی عمارت کی بالکنی اچانک گر پڑی۔ بالکنی گرنے سے نیچے کھڑی تین کاریں اور دو موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں جبکہ قریب سے گزرنے والا موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ بالکنی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ریسکیو کے مطابق بالکنی خستی حالی کے باعث گری۔

متعلقہ عنوان :