محکمہ ماحولیات کے اہلکار کی درخواست خارج ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:08

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) محکمہ ماحولیات کے اہلکار نے درخواست خارج ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی٬ ناکام ہونے پر اہلکار نے کمرہ عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے محکمہ ماحولیات کے 14ویں گریڈ کے ملازم مقصود قریشی کی ترقی سے متعلق درخواست عدم پیروی پر خارج کی٬جس پر اس نے عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی٬ عدالتی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مقصودقریشی کی کوشش ناکام بنادی٬ جس پر مقصود قریشی نے عدالت کے باہرہنگامی آرائی کی اور انصاف کی دہائی دیتا رہا٬ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مقصود قریشی کو پکڑ کرسکیورٹی روم میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :