بچہ حوالگی کیس ٬ عدالت کا بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:08

لاہور۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ میں بچہ حوالگی کیس کی سماعت میں عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمیسع خان نے چنیوٹ کی رہائشی سمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی٬ سمیرا بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے شوہر نے اسکے بیٹے علی حسن کو چھین کر اسے گھر سے نکال دیا ہے٬ سمیرا بی جی نے اپنے بیٹے کی تحویل کیلئے عدالت سے استدعا کی٬ عدالتی حکم پر پولیس نے بچے کو عدالت میں پیش کردیا٬ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا٬ علی حسن نے ماں کے ساتھ جانے اور باپ سے جدا ہونے سے انکار کردیا ٬ بچہ احاطہ عدالت میں روتا رہا٬ جبکہ ماں زبردستی بچے کو اپنے ساتھ لے گئی۔