باجوڑ ایجنسی میں ڈ ی ایس ایل لائن میں فنی خرابی کے باعث انٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:07

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) باجوڑ ایجنسی میں ڈ ی ایس ایل لائن میں فنی خرابی کے باعث انٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انٹر نیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے باجوڑایجنسی میں انٹر نیٹ سروس باربار منقطع ہوجاتاہے جس کیوجہ ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضروری کاغذات وغیرہ بھیجنے میں بہت مشکلات ہوتے ہیں جب کام شروع کرتے ہیں تو انٹرنیٹ سروس منقطع ہوجاتی ہے جس کے بعد سرے سے دوبارہ کام شروع کرنا پڑتاہے ۔

انٹر نیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ٹی سی ایل کو بار بار بتانے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ باجوڑایجنسی میں انٹرنیٹ سروس کو جلد بہتر بنایاجائے تاکہ صارفین کے مشکلات ختم ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پورا بل جمع کرتے ہیں مگر انٹرنیٹ سروس اُس سپیڈ سے کام نہیں کررہا جتنا ہم بل دیتے ہیں ۔