وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 65ارب 57کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے روا ں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 65ارب 57کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال وفاقی حکومت کے سپیشل پروگراموں کیلئے 1کھرب 99ارب 66کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 42 ارب 56کروڑ 20لاکھ ٬ ایرا کیلئے 1ارب 60کروڑ ٬ پرائم منسٹر یوتھ اور ہنرمند پروگرام کیلئے 1ارب 41کروڑ اور وزیر اعظم گلوبل پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے 20ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔