وزارت منصوبہ بندی ٬ترقی و اصلاحات ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طورپر 2ارب 15کروڑ 81لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) حکومت نے وزارت منصوبہ بندی ٬ترقی و اصلاحات ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طورپر 2ارب 15کروڑ 81لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پی پی ایم آئی سنٹر کیلئے 2کروڑ ٬ ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شپ پرگرام کیلئے 2کروڑ 25لاکھ ٬ وژن 2025 کے سپوٹ اور مانیٹرنگ کیلئے 3کروڑ٬ نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپس کیلئے 2ارب چین پاکستان اکنامک کوریڈور سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 3کروڑ 10لاکھ اور ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کیلئے 2کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔