بارانی علاقوں کی پیداوارمیں اضافے کیلئے زرعی ماہرین کردار ادا کریں٬سیکرٹری زراعت

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:42

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نی کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ زرعی ماہرین بارانی علاقوں کی زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں زرعی پیداوار کے اضافے سے تر قی اور خوشحالی آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ پنجاب حکومت کاشت کاروں کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت کسان پیکج کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی ٬ سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی ٬ کھادوں پر سبسڈی٬ ذرائع آبپاشی اور سمارٹ فون کی فراہمی ہے۔انہوںنے کہاکہ زرعی ماہرین کو پھلوں کی خشک سالی کو برداشت کرنے والی اقسام کی دریافت پر کام کرنا چاہئے۔