Live Updates

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ، قانونی مشیر نے عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ دےدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:20

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ، قانونی مشیر نے عدالت کے سامنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اور حکومت کو اسلام آباد بند کرنے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عمران خان نے قانونی مشیر نے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں۔ قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ اے ٹی سی مقدمات میں عمران خان پولیس کو مطلوب ہیں، آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ قانونی مشیر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ ملنے پر اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :