گھر سے نکلا تو پولیس میرے گھر کے باہر کھڑی تھی ، مجھے نہیں روکا گیا ۔ جہانگیر ترین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:12

گھر سے نکلا تو پولیس میرے گھر کے باہر کھڑی تھی ، مجھے نہیں روکا گیا ۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ میں بنی گالہ کے لیے گھر سے نکلا تو دیکھا کہ میرے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گھر سے نکلا لیکن پولیس نے مجھے نہیں روکا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر رہنماؤں کے گھر بھی پولیس پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کا میرے گھر کے باہر ہونا حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید بتایا کہ میرے گھر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے لیکن کسی نے مجھے نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ بھی کر لے ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :