لکھنے والوں نے نئے موضوعات کا چنائو شروع کر دیا ٬مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں‘ صائمہ نور

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:19

لکھنے والوں نے نئے موضوعات کا چنائو شروع کر دیا ٬مثبت نتائج سامنے آرہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء)لالی ووڈ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی اصل ڈگر کی طرف واپس آرہی ہے ٬ہمارے لکھنے والوں نے نئے موضوعات کا چنائو شروع کر دیا ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم صرف تفریح کا نام نہیں بلکہ اسکے ذریعے معاشرے کی اصلاح کا کام بھی ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہمارے ہاں ایسے بہت سے سلگتے مسائل ہیں جنہیں قلمبند کر کے فلم کی صورت میں عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔ صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر امن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں لیکن بد قسمتی سے دہشتگرد وں نے ہمارے اس چہرے کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ فلم اور میڈیا کے ذریعے دنیا کو بتائیں کہ ہم دہشتگرد نہیں بلکہ خود اس کا شکار ہیں اور اس کا ہمیں کتنا جانی او رمالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔