ریچل خان 30اکتوبر کو دبئی سے پاکستان واپس پہنچیں گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:19

ریچل خان 30اکتوبر کو دبئی سے پاکستان واپس پہنچیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان 30اکتوبر کو دبئی سے پاکستان واپس پہنچیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ریچل خان چند روز قبل دبئی روانہ ہوئی تھیں جہاں قیام کے دوران انہیں مختلف انٹرنیشنل پراجیکٹ میں کام کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے غور کرنے کی حامی بھرلی ہے اوراس حوالے سے جلد اس کا جواب دیں گی ۔

(جاری ہے)

یادر ہے کہ اداکارہ ریچل خان اس وقت متعدد فلموں میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں اورعنقریب ان کی ایک فلم سینمائوں گھروں میں ریلیز کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :