ماضی کی معروف اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی24ویں برسی منائی گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:19

ماضی کی معروف اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی24ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ماضی کی معروف اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی24ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935 ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں جہاں ماضی کے نامور ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955 ء میں فلم ’’قاتل ‘‘سے وہ پردہ سکرین کی زینت بنیں۔

نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں انکی اس خوبی نے انہیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ لازوال فلموں میں انکی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کیلئے صدیوں مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔ نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔