دریائے چناب کے مقام پرزیر تعمیر نئے خانکی بیراج سے نکلنے والی لوئر چناب کینال کے ہیڈ ریگولیٹر کا افتتاح

8اضلاع کی کئی لاکھ ایکڑ سے زائد ا زرعی اراضی کو مستقبل میں نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے‘ پی ایم او امجد سعید

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) دریائے چناب کے مقام پرزیر تعمیر نئے خانکی بیراج سے نکلنے والی لوئر چناب کینال کے ہیڈ ریگولیٹر کا افتتاح پراجیکٹ مینجمنٹ آفس (پی ایم او) پنجاب بیراجز٬محکمہ آبپاشی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امجد سعید نے گزشتہ روز علی الصبح 5بجے اپنے دست مبارک سے کردیا ہے۔جدید ہیڈ ریگولیٹر کل 6دروں پر مشتمل ہے اور اسکا ہائیڈرالک گیٹ کافی چوڑااور لمبا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے نئے خانکی بیراج کے تعمیراتی منصوبہ پر کام جاری ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اورنیا بیراج پرانے ہیڈ ورکس سے نیچے تعمیر کیا گیا ہے ۔نئے ہیڈ ریگولیٹر کو موجودہ لوئر چناب کینال سے ملانے کے لئے پانچ ہزار کلومیٹر دور جاکر لوئر چناب کینال سے 1.5فٹ لمبی نئی رابطہ نہر بھی کھودی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر امجد سعید نے کہا کہ نئے خانکی بیراج کی تعمیر سے اس نہر کے ذریعہ 8اضلاع گوجرانوالہ٬حافظ آباد٬شیخوپورہ٬ننکانہ صاحب٬فیصل آباد٬چنیوٹ٬جھنگ ٬ٹو بہ ٹیک سنگھ٬کی کئی لاکھ ایکڑ سے زائد ا زرعی اراضی کو مستقبل میں نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔

یہ ایک بہت مشکل ٬تکنیکی اور صبر آزما کام تھاجسکے لئے میں خصوصی طور پر ڈیسکون انجئیرنگ لمٹیڈ(کنٹریکٹر)٬سمیک انٹر نیشنل(کنسلٹنٹس)کی پوری ٹیم اور پی ایم او بیراجز کے متعلقہ عملے کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جنہوں نے اس مشکل کام کو ممکن بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور یہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔افتتاح کے موقع پر خانکی بیراج کنسلٹنٹس کے چیف ریذیڈینٹ انجینئر ٬ٹیم لیڈر٬محمد اعظم چوہدری٬ڈیسکون انجینئرنگ لمٹیڈ کے پراجیکٹ مینیجر٬شیخ انیس٬پی ایم او پنجاب بیراجز اور محکہ انہار کی ڈویژن کا متعلقہ عملہ بھی موجود تھا اور اس تاریخی موقع پر خصوصی طور پر دعائے خیر بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :