پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی دسویں برسی منائی گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی دسویں برسی منائی گئی ۔20 جنوری 1915 کو بنوں میں پیدا ہونیوالے غلام اسحاق خان نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا اغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو ئے٬ وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔

(جاری ہے)

غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات٬ چیئرمین واپڈا٬ سیکرٹری خزانہ٬ گورنر اسٹیٹ بینک٬ سیکرٹری دفاع٬ وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے۔

سابق صدر جنرل ضیا الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انہوں نے منصب صدارت سنبھالا۔غلام اسحاق خان نے بطور صدر 58 ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے 1990 میں بینظیر بھٹو اور 1993 میں نواز شریف کی حکومتوں کو بر طرف کیا تھا جس کے بعد ان کی حیثیت متنازع ہو گئی اور اسی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا اور آخر کار انیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔غلام اسحاق خان27اکتوبر 2006 اس جہانی فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :