یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیاء کے طلبہ کاانجینئرنگ کونسل سے پی ای سی نمبر کا اجراء نہ ہونے کیخلاف مال روڈ پر احتجاج

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیاء رائیونڈ کیمپس کے طلبہ نے انجینئرنگ کونسل سے پی ای سی نمبر کا اجراء نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ انصاف دو ٬ ہمارامستقبل تباہ نہ کرو کے نعرے لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے بتایا کہ انجینئرنگ کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پی ای سی نمبر کا اجراء نہیں کر رہے اور اس کے بغیر ہماری ڈگریاں غیر موثر ہیں۔

انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے صرف طفل تسلیوں سے کام چلایا جارہاہے جبکہ طلبہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پریشانی کا شکارہیں اور ہمارا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے ۔اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور پی ای سی نمبر کا اجراء کرایاجائے تاکہ ہماری ڈگریوں کو موثر جانا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :