لاہور ہائیکورٹ نے ممبر اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریو نیو چوہدری انوار الحق کو کام کرنے سے روکدیا

برطرفی چیلنج ہائیکورٹ میں چیلنج ہو چکی ہے ٬سرکاری وکیل کا موقف/چیلنج ہوئی ہے حکم امتناعی تو نہیں ملا ‘ چیف جسٹس کے ریمارکس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریو نیو چوہدری انوار الحق کو کام کرنے سے روکدیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے اینرس انجینئرنگ کمپنی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ممبر اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریو نیو چوہدری انوار الحق کو جون 2015ء کو برطرف کیا گیا لیکن وہ اس کے باوجود اپنے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ چوہدری انوار الحق کی برطرفی لاہو رہائیکورٹ میں چیلنج ہو چکی ہے جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطرفی چیلنج ہوئی ہے اس پر حکم امتناعی تو نہیں ملا ۔ فاضل عدالت نے ممبر اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریو نیو کو عہدے پر کام کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔