اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:47

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ایف 6 میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری علی الصبح سے ہی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر کے باہر سکورٹی گارڈ سے بات چیت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی 4 سے 5 وینز جہانگیر ترین کے گھر کے باہر موجود ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جہانگیر ترین اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں یا نہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔