آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کروانے کی ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اس ضمن میں تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صوبے بھر میں تمام شراب خانوں کو فوری پر بند کروا کر رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شراب خانوں کی بندش سے متعلق رپورٹ آج ہی ارسال کی جائے۔ ایس ایچ اوز خصوصی ٹاسک کے تحت احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :