اسلام آباد٬ سعودی عرب جانے والے شخص سے ڈیڑھ کلو آئس اور ہیروئن بر آمد ٬ ملزم گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) اسلام آباد میں ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب جانے والے شخص سے ڈیڑھ کلو آئس اور ہیروئن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کی صبح اسلام آباد بینظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد سے روزگار کے لئے سعودی عرب جانے نوجوان کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو نشہ آور مرکب آئس اورہیروئن بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم مردان کا رہائشی ہے اور اسے تحقیقات کے لئے اینٹی نارکوٹس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :