تھر پارکر میں ڈینگی وائرس کے مزید 13 کیسز کی تصدیق

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) تھر پارکر میں ڈینگی وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد162 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبنہ سندھ میں ضلع تھر پار کر میں ڈینگی کے مرض نے شدت اختیار کر لی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مذید 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔سامنے آنے والے کیسز میں سے 6 مٹھی٬ 4 اسلام کوٹ٬ ایک چھاچھرو اور 2 ننگر پارکر سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں لائے جانے والیمریضوں کی تعداد 101 ہی جبکہ ڈینگی وائرس متاثرہ ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 162 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :