فلم ’جیون ہاتھی‘ کے مرکزی گانا’’جھوٹ کی لوٹ‘ ‘کی ویڈیو جاری

’’جیون ہاتھی‘‘ رواں سال 4 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:34

فلم ’جیون ہاتھی‘ کے مرکزی گانا’’جھوٹ کی لوٹ‘ ‘کی ویڈیو جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستانی ہدایت کار مینوکی آنے والی فلم ’جیون ہاتھی‘ کے مرکزی گانا ’جھوٹ کی لوٹ‘ کی ویڈیو جاری کردی ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔فلم ’جیون ہاتھی‘ میں پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر اوربولی وڈ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے چونکا دینے والے رول ادا کیئے ہیں٬ تاہم ہیرو اور ہیروئین کے لیے نوجوان تھیٹر فنکار فواد خان اور ٹی وی فنکارہ کرن تعبیر کو منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر تھے تاہم اس کی ریلیز اس وقت کی جارہی ہے جب حالات اس کے برعکس ہیں۔جہاں ہندوستان میں ان فلموں پر پابندی لگائی جا رہی ہے جن میں کسی بھی پاکستانی نے کوئی کردار ادا کیا ہو٬ وہیں پاکستان میں ایک ایسی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے٬ جس میں نہ صرف بولی وڈ کے اداکار نے کام کیا ہے بلکہ کئی بولی بھارتی ہدایت کاروں کی معاونت شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ میں بولی وڈ کے بڑے ڈائریکٹرز تگمانشودھولیا (صاحب بیوی اور گینگسٹر) ٬ بیجوئے نمبیار (وزیر) ٬ نکہیل اڈوانی (کل ہو نہ ہو) ٬ اپرنا سین (مسٹر اینڈ مسز آئیر) اور کیتن مہتا (مانجھی : دی مائونٹین مین) شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسر فلم مظہر زیدی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے بہترین فلم سازوں کو ایک بینر تلے اکٹھا کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں اور یہ پیشکش فلم زندہ بھاگ کا بہترین فالو اپ ہوگی۔فلم کی موسیقی ساحر علی بگا اور بے غیرت بریگیڈ کے علی آفتاب سعید دیں گے۔’’جیون ہاتھی‘‘ رواں سال 4 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :