لاہور٬ ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن٬ 13 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:27

لاہور/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہور٬ ملتان اور فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ حساس اداروں اور پولیس نے لاہور کے علاقہ باگڑیاں اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لے لیا۔

ملتان کے علاقے قاسم بیلا اور گجر کھڈا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ فیصل آباد کے علاقے چنچل والا میں بھی پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا لیکن کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :