کراچی٬گھاس منڈی میں شوہر اور سسرالیوں نے لڑکی کو زہر دے دیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء)کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن گھاس منڈی میں شوہر اور سسرالیوں نے لڑکی کو زہر دیکر قتل کردیا ۔رنچھوڑ لائن گھاس منڈی کی رہائشی رخسار کو اس کے شوہر حمزہ اور سسرالیوں نے دعوت پر بلایا۔ حمزہ سے کورٹ میرج کرنے والی رخسار نے کھانا کھایا تو اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ رخسار کے شوہر حمزہ٬ سسر اور دو سالیوں نے ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی تو ہسپتال انتظامیہ نے سسر اور دو سالیوں کو پکڑ لیا تاہم حمزہ فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حمزہ کے والد اور دو بہنوں کو تحویل میں لیکر رسالہ تھانہ منتقل کردیا تاہم کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں مقدمہ مقتولہ کی بہن رضیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں حمزہ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ۔ واقعے کی کوریج کے دوران لڑکے والوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی اور دھکے دیئے۔