کوئٹہ٬پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ٬ قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 141٬2016 ایس ایچ او نیوسریاب پولیس تھانہ خلیل احمد بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ٬ قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آیف آئی آر میں حملہ آور سے 4 دستی بم ٬ 2 ڈیٹونیٹرز٬ 2 کلاشنکوف ٬ ایک خود کش جیکٹ اور گولیوں کی برآمد کا مقدمے میں اندراج ہے۔

پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 فوجیوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید ٬ 117زخمی ہوئے تھے۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں زخمیوں ہونے والوں میں سے 62 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 54 کو صحت یاب ہونے پر فارغ کر دیا گیا۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 پاک آرمی کے جوانوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید اور 116 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :