اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام٬ مسافرگرفتار

گرفتار مسافرمردان کا رہائشی ہے جب کہ مسافر کو ایف آئی کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اس کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے شاہین ائیر لائن کی پرواز نمبر این ایل 739 کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر اختر حسین کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس اہلکارکا کہنا ہے کہ اختر حسین مردان کا رہائشی ہے اور اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کرور روپے سے زیادہ ہے۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :