اسلام آباد:الیکشن کمیشن وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کو غیر موثر قرار دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:11

اسلام آباد:الیکشن کمیشن وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کو غیر موثر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر۔2016ء) الیکشن کمیشن وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کو غیر موثر قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے ریفرنس کو غیر موثر قرار دے دیا۔ اس موقع پر درخواست سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کےبعدریفرنس غیر موثر ہو چکا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق وزیراعظم کی نااہلی کاریفرنس مسترد کر چکے ہیں۔ ریفرنس عام شہری کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :