کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ3دہشت گرد ہلاک‘ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:08

کراچی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ3دہشت گرد ہلاک‘ایک ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر دہشتگردوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مشکوک بیگ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ جنید شیخ نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگردووں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ دہشتگردوں کی لاشوں کو کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر اور بلوچ کالونی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیاہے ۔

آپریشن کے دوران 53ملزمان کو حراست میں لے کر تھانوں میں منتقل کردیا گیا ۔بلوچ کالونی کے علاقے دادا بھائی ٹاﺅن، جونیجو ٹاﺅن سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران رہائشی ہوٹلوں اور گھروں میں تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران 2افغان باشندوں سمیت 18مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف چیک کرنے کے بعد رہا کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :