کیلے کا مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کو ملک بھر میں بنائے گئے مختلف استقبالیہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے وہ پناہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔فرانسیسی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:08

کیلے کا مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ کیمپ میں موجود مہاجرین ..

پیرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ کیلے کا مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس عارضی مہاجر کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین آباد تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ جنگل کے نام سے مشہور کیلے کے مہاجر کیمپ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کو ملک بھر میں بنائے گئے مختلف استقبالیہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے وہ پناہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایسے مہاجر جو اس کیمپ میں ہی رہنا چاہتے تھے، ان میں سے متعدد نے رات کو ہی اس کیمپ کے کئی حصوں کو آگ لگا دی تھی۔ کیلے کی بندرگاہ سے کچھ سو میٹر ہی دور بنائے گئے اس عارضی کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح ’انگلش چینل‘ کے راستے برطانیہ پہنچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :