امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے ابوظہی کے بعد سعودی ایئرپورٹس پر بھی کاﺅنٹرقائم کردیئے-امریکی حکام ساﺅتھ ایشیائی ممالک کے ہوائی اڈوں پر بھی سی بی پی کاﺅنٹرزقائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور توقع کی جارہی ہے پاکستان او ربھارت سمیت دیگر ممالک میں جلد یہ سہولت فراہم کردی جائے گی جہاں سے مسافروں کی مکمل سیکورٹی چیک کے بعد ہی امریکا کے لیے پروازکی اجازت دی جائے گی-ذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:08

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے ابوظہی کے بعد سعودی ایئرپورٹس پر ..

جدہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) ابوظہی ایئرپورٹ پرامریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی)کی سہولت کے بعد سعودی عرب میں حکام نے دارالحکومت الریاض اور ساحلی شہر جدہ کے ہوائی اڈوں پر امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے دفاتر نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے اور وہ مسافروں کو جلد روانہ ہونے میں مدد دینے کے لیے اس سہولت کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے مقامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سی بی پی کی سہولت پہلے ہی کامیابی سے کام کررہی ہے اور اس کے ذریعے سعودی عرب سے امریکا روانہ ہونے والے مسافروں کو امیگریشن اور کسٹمز کی کلیئرینس میں مدد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ خلیجی خطے میں سب سے پہلے ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی بی پی کا دفتر قائم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہاں سے کلیئر ہونے کے بعد امریکا میں ان کی جائے منزل پر سامان کو چیک کرنے میں وقت کا ضیاع نہیں ہوتا ہے۔

ان ہوائی اڈوں سے امریکا جانے والے افراد سے مقامی مسافروں ایسا معاملہ کیا جاتا ہے۔اس طرح ان کا دوسری پروازیں پکڑنے یا اپنی حتمی جائے منزل تک پہنچنے کے لیے بہت سا وقت بچ جاتا ہے۔سی بی پی کی سہولت امریکا اور کینیڈا کے علاوہ 38 دوسرے ممالک کے سفر پر روانہ ہونے والوں کو مہیا کی جارہی ہے۔اس سہولت اور خدمت کے ذریعے کلیئرینس کا عمل مکمل ہونے میں 60 سیکنڈز سے بھی کم وقت لگتا ہے۔دوسری جانب امریکی حکام ساﺅتھ ایشیائی ممالک کے ہوائی اڈوں پر بھی سی بی پی کاﺅنٹرزقائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور توقع کی جارہی ہے پاکستان او ربھارت سمیت دیگر ممالک میں جلد یہ سہولت فراہم کردی جائے گی جہاں سے مسافروں کی مکمل سیکورٹی چیک کے بعد ہی امریکا کے لیے پروازکی اجازت دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :