بھارت بوکھلا گیا، پاکستانی سفارتی اہلکاروں‌کو حراساں کرنے لگا، پاکستانی ہائی کمیشن کے سٹاف افسر محمود اختر کی گرفتاری و رہائی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اکتوبر 2016 10:50

بھارت بوکھلا گیا، پاکستانی سفارتی اہلکاروں‌کو حراساں کرنے لگا، پاکستانی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر۔2016ء) بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں تمام حدیں پار کر رہی ہے ۔ اب انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور انہیں‌ حراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے سٹاف افسر محمود اختر کو پولیس نے دفاعی دستاویزات ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ لیکن بعد ازاں کچھ دیر بعد ہی یہ خبر چلا دی کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے سٹاف افسر کو سفارتی استثناء ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعوی ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی بھارت دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :