دبئی:سپانسر کی رقم چرانے والے جوڑا گرفتار ، عدالت میں پیش کر دیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 09:45

دبئی:سپانسر کی رقم چرانے والے جوڑا گرفتار ، عدالت میں پیش کر دیا گیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر 2016 ): اپنے مالک کے 9200درہم چرانے والے جوڑے کو آخر کا رپولیس نے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن گھریلو خادمہ نے اپنی مبعینہ دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی کنیڈین مالک کے گھر سے 9200درہم چرا لیے ۔ ملزم نے ایک سپانسر کی غیر موجودگی میں اپنے سری لنکن دوست کو گھر بلایا جس کے بعد دونوں نے ناجائز تعلقات قائم کیے ۔

(جاری ہے)

ملزم نے جانے سے پہلے اس کے مالک کے کمرے سے 2500ڈالر یا 9200درہم چرا لیئے ۔مالک کے آنے کے بعد اسے شک ہوا کہ اس کی رقم غائب ہے اس نے فوراََ پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے کینیڈین شہری کی ملازمہ سے جب تفتیش کی تو اس نے سب اگل دیا۔ پولیس نے ملازمہ کی نشاندہی پر دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز دونوں ملزمان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔