ریاض:ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سپیشل لیبر کورٹ کا قیام

جمعرات 27 اکتوبر 2016 09:45

ریاض:ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سپیشل لیبر کورٹ کا قیام

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): گزشتہ کئی سال سے ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیئے لیبر کورٹس کے قیام کے بارے میں متعدد بار کوششیں کیں گئی لیکن وہ کوششیں بارآور نہ ہوں سکیں۔ مگر اب سعودی حکومت نے ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے سپیشل کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔ اس مقصد کے لیے 99اسسٹنٹ ججوں کو تربیتی مراحل سے گزارا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ورکروں کے مسائل کے لیے قانون سازی کے لیے مزید 80ججوں کو تربیت دی جارہی ہے ۔ ان ججوں کی تربیت کے بعد پہلے مرحلے میں تین لیبر عدالتوں کو اسی سال میں شروع کر دیا جائے گا۔جبکہ جدہ ، ریاض ، دمام ، مکہ اور مدینہ منورہ میں عدالتیں قائم کرنی ہیں۔واضع رہے کہ پچھلے سال لیبر کمیشن کو 9,956کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔جن میں سعودی شہریوں کی تعداد 4241اور غیر ملکیوں کے طرف سے جمع کروائے جانے والے کیسز کی تعداد5715رہی۔