جدہ:سعودی خواتین نے گھریلوخادماؤں کی تنخواہیں نچلی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرنے شروع کر دیئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 09:03

جدہ:سعودی خواتین نے گھریلوخادماؤں کی تنخواہیں نچلی سطح پر لانے کے لیے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): سعودی خواتین کے ایک گروپ نے گھریلوخواتین کی طرف سے تنخواہوں کے انتہائی زیادہ مطالبے کے پیش نظر ان کے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ سعودی خواتین کے اس گروپ نے اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف بھی بڑے موثر انداز سے مہم چلائی تھی اور مہنگی اشیاء بیچنے والی کمپنیوں کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اب اس گروپ نے گھریلو خادماؤں کے خلاف مہم چلائی ہے ۔ سعودی عرب میں حکومتی سطح پر گھریلو خادماؤں کی تنخواہ 2000ریال متعین کی گئی ہے ۔ لیکن گروپ کی خواتین کا کہناہے کہ گھریلوں خواتین کی تنخواہ 1000ریال ہی ہونی چاہیئے ۔ گروپ نے سعودی خاندانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 1000ریال سے زائد پر گھریلوخادمہ نہ رکھیں۔ خاص وہ سعودی خاندان جن کے افراد سرکاری ملازمت کرتے ہیں ۔ کیونکہ پچھلے ماہ ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات جاری ہوئے تھے۔