ریاض:مملکت میں ایک زائد شادیاں کرنے والے شہریوں کے اعداد وشمار جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 09:03

ریاض:مملکت میں ایک زائد شادیاں کرنے والے شہریوں کے اعداد وشمار جاری

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ):سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ایک سے زائد شادیاں کرنے والے شہریوں کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 کے دوران ایک سے زائد شادیاں کرنے والے سعودی مردوں کی تعداد نصف ملین سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں میں 25 سے 49 سال کی عمر مرد سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

عمر کے مذکورہ حصے میں 73 ہزار 171 افراد نے دو یا زیادہ شادیاں کررکھی ہیں۔ اس کے بعد معمولی فرق کے ساتھ 50 سے 54 سال کی عمر کے 73 ہزار 128 مردوں کی ایک سے زاید شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 60 سے 64 سال کی عمر میں ایک سے تین یا چار شادیاں کرنے والے مردوں کی تعداد 16 ہزار 644 درج کی گئی ہے۔ 55 تا 59 سال کے 14 ہزار 634 افراد نے تین شادیاں کی ہیں۔45 سے 49 سال کے ایسے مرد جنہوں نے دو شادیاں کی ہیں کی تعداد 63 ہزار 415 ہے جب کہ 20 سے 24 سال کے 869 نوجوانوں نے دوسری شادی کی ہے۔