جدہ: تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کاروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے: رپورٹ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 09:03

جدہ: تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث کاروں کی ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): تیل کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے کاروں کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں اضافے اور خراب معاشی صورت حال کی وجہ سے نئی کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ لیکن اس میں قسطوں پر گاڑیاں فراہم کرنے والوں کے کاروبار میں ابھی تک کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

ایک کارشورو م مالک کاکہناتھا کہ سال کی شروعات سے کاروں کی فروخت میں کمی واقع ہونی شروع ہوئی ہے ۔حالیہ عرصے میں استعمال شدہ کاروں کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔خاص طور پر ان خاص جن خاندان کے بچے سکولوں میں جاتے ہیں ان کے لیے نئی کارخریدنا مشکل کام بن گیا ہے ۔بیرونی ممالک کے ورکر ان کاروں کو بیچنے کے لیے کافی جتن کرتے ہیں تا کہ گاہک متمئن ہو جائے ۔ مگر کاروں کی قیمتوں کی وجہ سے فروخت کم ہورہی ہے ۔