دبئی:اب بجلی اور پانی کے بلوں کو ڈاکخانوں میں جمع کر وایا جا سکتاہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:55

دبئی:اب بجلی اور پانی کے بلوں کو ڈاکخانوں میں جمع کر وایا جا سکتاہے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): اب دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) کے بلوں کو پوسٹ آفسز میں جمع کروایا جا سکتاہے ۔تفصیلات کے مطابق دیوا کے ترجمان کا کہناہے شہریوں کی سہولت کے لیے بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار میں مزید آسانی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اب صارفین باآسانی اپنے بجلی اور پانی کے بل پوسٹ آفس میں جمع کر واسکتے ہیں۔ بل جمع کروانے کے لیے صارف کو بل یا اکاؤنٹ نمبر یا بل کا نمبر ڈکخانے میں دکھانا ہو گا۔ دیو کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ اسی لیئے بلوں کو جمع کروانے کے لیے لگنے والے وقت کو کم سے کم کرنے کے لئے ڈاکخانوں میں بھی بلوں کو جمع کروانے کا انتظام کیا گیاہے ۔