کویت سٹی :خفیہ پولیس نے فراڈ میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:55

کویت سٹی :خفیہ پولیس نے فراڈ میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ):کویتی خفیہ پولیس نے فراڈ میں ملوث مصری شہری کو گرفتار کر لیا۔ مصری شہری پبلک اتھارٹی آف اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر ( PAAET) کا ملازم تھا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مصڑی شہری احمد محمد کی سرگرمیاں مشکوک ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔ ملزم کے ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد اسے مقامی تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیاہے ۔ ملزم کے بارے میں پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزم مختلف قسم کے گھپلوں اور فراڈ میں ملوث ہے ۔ ملزم نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد لوگوں کے ناجائز کام بھی سرا نجا م دیئے ۔